بریلی: یوم عاشورہ کے جلوس میں پتھراؤ، متعدد افراد زخمی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-08-2022
بریلی: یوم عاشورہ کے جلوس میں پتھراؤ، متعدد افراد زخمی
بریلی: یوم عاشورہ کے جلوس میں پتھراؤ، متعدد افراد زخمی

 


آواز دی وائس،  بریلی

ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں یوم عاشورہ کے جلوس کے دوران پتھراؤ ہوگیا،۔ پتھراؤ سے کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور حالات  کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔

پولیس ہنگامہ اور پتھراؤ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔علاقے میں بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھتے ہوئے بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

بھوجی پورہ تھانہ علاقہ کے مجھوا گنگا پور گاؤں میں منگل کی صبح محرم کا جلوس نکالا جا رہا تھا۔ جس میں ڈی جے بھی لگایا گیا تھا۔ ایک اور کمیونٹی نے ڈی جے لگانے کی مخالفت کی۔ انہوں نے بتایا کہ محرم کے جلوس میں ڈی جے نہیں ہے۔ نئی روایت بتا کر لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

جیسے ہی اس کی اطلاع سی او اجے کمار گوتم کو ملی اور وہ دو تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے ڈی جے کو ہٹا کر معاملہ پر قابو پالیا۔

 جس کے بعد جلوس پرامن طور پر نکالا جا سکے۔ اس دوران اچانک پتھراؤ شروع ہو گیا۔ جس سے بھگدڑ مچ گئی۔ پتھراؤ سے کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ پولیس نے کسی طرح ماحول کو پرسکون کیا۔

فریقین سے بات چیت کے بعد پولیس نے حالات کو معمول پر لانے کے بعد جلوس کو نکالا۔ مکمل امن کے پیش نظر مجھوا گاؤں کو چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ جلوس کے دوران کوئی نیا کام نہیں شروع کیا جائے گا۔اگر کسی نے نئی روایت ڈالی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی پتھراؤ کرنے والوں کی تلاش جاری ہے۔ فی الحال پولیس نے حالات کو قابو میں کر لیا ہے۔