بی ایس یدی یورپا عہدے سے مستعفی

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-07-2021
بی ایس یدی یورپا عہدے سے مستعفی
بی ایس یدی یورپا عہدے سے مستعفی

 

 

آواز دی وائس، بنگلور

بی جے پی کے سینیئر رہنما و کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

بی ایس یدی یورپا عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

انھوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ کہا ہے کہ مجھ پر استعفیٰ کے لئے کسی نے دباؤ نہیں ڈالا۔

It has been an honour to have served the state for the past two years. I have decided to resign as the Chief Minister of Karnataka. I am humbled and sincerely thank the people of the state for giving me the opportunity to serve them. (1/2)

بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ میں وزیراعظم نریندرمودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی سربراہ جے پی نڈا کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے دو سال تک کرناٹک کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا۔

 آج کرناٹک کے وزیر اعلی بی ایس یدی یورپا نے پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا۔ یدی یورپا (78) نے وزیر اعلی کی حیثیت سے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقدہ تقریب میں استعفی دینے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔ بعد میں انہوں نے اطلاع دی کہ وہ دو روز قبل گورنر ٹی سی گہلوت کو استعفی پیش کر چکے تھے، جہاں ان کا استعفی منظور کر لیا گیا۔

بی ایس یدی یورپا نے کہا کہ ریاست کے عوام خصوصاً ان کے اپنے حلقہ شکاری پور کے عوام نے انہیں اپنے پانچ دہائیوں کے سیاسی کیریئر میں بے حد پیار اور محبتوں سے نوازا ہے۔

انہوں نے اپنے دور اقتدار میں بھر پور حمایت اور تعاون دینے پر وزیر اعظم نریندر مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

یدی یورپا نے اپنے استعفی کا اعلان کرنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ مجھ پر استعفیٰ کے لئے کسی نے دباؤ نہیں ڈالا۔ میں دو سال مکمل ہونے پر اپنی مرضی سے عہدے سے دستبردار ہو رہا ہوں تاکہ کوئی دوسرا لیڈر یہ ذمہ داری سنبھال سکے۔

انھوں نے کہا کہ میں آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لئے کام کروں گا۔

میری جگہ عہدہ سنبھالنے کے لئے میں نے کسی کا نام تجویز نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا ’’(بی جے پی) ہائی کمان کے ذریعہ جسے بھی نیا وزیر اعلی منتخب جائے گا ہم اس کی سرپرستی میں کام کریں گے۔

میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی سربراہ جے پی نڈا کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے دو سال تک کرناٹک کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا۔ میں کرناٹک اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ گورنر نے میرا ستعفی منظور کر لیا ہے۔

ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ بی جے پی جلد ہی ایک مبصر کو کرناٹک بھیجے گی۔

جب کہ بی ایس یدی یورپا نگران وزیر اعلی کی حیثیت سے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ پارٹی کی مرکزی اور ریاستی قیادت وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لئے نئے چہرے پر خور و خوض کریں گے۔