اجودھیا ہر ہندستانی کے دل میں بسا ہے: مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-06-2021
نریندر مودی
نریندر مودی

 

 

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہاکہ اجودھیا شہر ثقافتی طورپر ہر ہندستانی کے دل میں بسا ہے اور اس لئے اس کی ترقی کا کام صحت مند عوامی شراکت داری سے اس طرح کیا جانا چاہئے کہ اس کی اثقافتی اہمیت کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جاسکے۔ مسٹر مودی نے سنیچر کو یہاں اجودھیا کی ترقی کے منصوبہ کا ویڈیو کانفرنس سے جائزہ لیا۔اترپردیش کے حکام نے اس موقع پر اجودھیا کی ترقی سے منسلک منصوبوں پر ایک پریزنتیشن پیش کیا۔

اجودھیا کا ڈیولپمنٹ ایک روحانی مرکز، عالمی سیاحت کا مرکز اور ایک پائیدار اسمارٹ سٹی کے طورپر کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھگوان رام میں لوگوں کو ایک ساتھ لانے کی صلاحیت تھی اسے مدنظر رکھ کر اجودھیا کی ترقی کا کام صحت مند شراکت داری پر مبنی ہونا چاہئے اور نوجوانوں کو اس میں خاص طورپر حصہ لینا چاہئے۔

اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور کئی دیگر اہم حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم کو اجوھیا کے ساتھ کنیکٹویٹی بڑھانے کے لئے متعدد مجوزہ اور آئندہ بنیادی ڈھانچہ کے منصوبوں کے بارے میں بتایا گیا جس میں ہوائی اڈہ، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ، سڑکیں