اے ٹی ایس نے لکھنوسے دومشتبہ شدت پسندوں کو کیا گرفتار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 11-07-2021
اے ٹی ایس نے لکھنوسے دومشتبہ شدت پسندوں کو کیا گرفتار
اے ٹی ایس نے لکھنوسے دومشتبہ شدت پسندوں کو کیا گرفتار

 

 

لکھنؤ

کشمیری شدت پسندوں کے تار لکھنو سے گرفتار دو افراد سے ملنے کی بات کہی جا رہی ہے.

اے ٹی ایس نے چھاپہ ماری کے دوران ایک گھر سے دو مشتبہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی اطلاع ملنے پر اے ٹی ایس نے کاکوری کے رنگ روڈ پر واقع ایک مکان پر چھاپہ مارا۔

اے ٹی ایس گھر کے اندر لوگوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اس دوران اے ٹی ایس نے دو مشتبہ شدت پسندوں کو حراست میں لیا ہے، اس سے قبل اے ٹی ایس نے رات 12.30 بجے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

چھاپہ ماری کے دوران اے ٹی ایس نے احتیاط کے طور پر گھر کے آس پاس کے مکانات کو خالی کرا لیا تھا۔ پولیس فورس کی ایک بڑی تعداد موقع پر موجود تھی۔ اے ٹی ایس نے موقع سے دو پریشر ککر بم ، ایک ٹائم بم اور 6-7 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعوی کیا۔ (ایجنسی ان پٹ )