مہاراشٹر : پی ایف آئی کے مبینہ چار کارکن گرفتار

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 20-10-2022
مہاراشٹر :   پی ایف آئی کے مبینہ چار کارکن گرفتار
مہاراشٹر : پی ایف آئی کے مبینہ چار کارکن گرفتار

 

 

 ممبئ : مہاراشٹر میں اے ٹی ایس نے پنویل سے پی ایف آئی کے چار کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔ اے ٹی ایس نے پی ایف آئی کے پنویل سکریٹری اور ممنوعہ تنظیم کے دو دیگر ارکان کو پنویل میں ملاقات کی اطلاع ملنے کے بعد گرفتار کر لیا۔

اے ٹی ایس نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی دستہ فی الحال اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ دوسری طرف سنبھل کے ایس پی ایم پی شفیق الرحمن بق نے پی ایف آئی ممبران کی گرفتاری کے بعد آر ایس ایس پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔اے ٹی ایس نے کہا کہ مہاراشٹر اے ٹی ایس کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ارکان کی پنویل میں میٹنگ کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی

۔ جس کے بعد اے ٹی ایس نے کارروائی کرتے ہوئے پی ایف آئی کے چار ارکان کو پنویل سے گرفتار کرلیا۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ مرکزی حکومت نے دہشت گردی سے تعلق کے الزام میں پی ایف آئی پر پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی تھی۔