آسام:بارش اور سیلاب سے زبردست تباہی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 15-05-2022
آسام:بارش اور سیلاب سے زبردست تباہی
آسام:بارش اور سیلاب سے زبردست تباہی

 

 

گوہاٹی: آسام میں شدید بارش کی وجہ سے دیما ہساو کے کئی علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

طوفان آسانی کے بعد سے آسام میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کئی علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

عوام کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ اسی دوران آسام اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق مٹی کے تودے گرنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔

 

ایک اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے مسلسل بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے کے واقعات منظر عام پر آئے ہیں، جس کی وجہ سے تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔

 

اس کے علاوہ مائبانگ اور مہور کے درمیان ریل روٹ بھی متاثر ہوا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹرینیں اپنے مقررہ وقت کے مطابق نہیں چل رہی ہیں۔

شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے لمڈنگ-بدر پور سیکشن میں کئی ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنراین احمد کے مطابق ایک ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ سفر سے گریز کریں۔

بتادیں، ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق آسام کے کئی حصوں میں 15 مئی تک مسلسل تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ میگھالیہ اور اروناچل پردیش میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔