ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے باکسر ڈنگکو سنگھ چل بسے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 10-06-2021
 ڈنگکو سنگھ
ڈنگکو سنگھ

 

 

سابق باکسر اور ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے والے ڈنگکو سنگھ انتقال کر گئے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی موت پر تعزیت کی ہے اور کہاکہ باکسنگ میں ان کی حصہ داری کھیل کو مقبولیت میں مدد ملی۔ڈنگکو سنگھ طویل علالت کے بعد جمعرات کے روز 42 سال کی عمر میں چل بسے۔ ڈنگکو نے 1998 کے بینکاک ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ اسے آج تک ہندوستان کی بہترین کارکردگی سمجھا جاتا ہے۔

 وزیر اعظم نے ڈنگکو سنگھ کو ایک بہترین باکسر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگھ نے اپنے کھیل کیریئر کے دوران بہت ساری کامیابی حاصل کیں۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا ، "ڈنگکو سنگھ کھیلوں کے سپر اسٹار تھے۔ ایک بہترین باکسر تھے ،جنہوں نے بہت سے ایوارڈز حاصل کیے تھے۔ باکسنگ کی مقبولیت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیاتھا ۔ مجھے ان کی موت سے دکھ ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت۔ اوم شانتی

 اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے بھی پدما شری اور ارجن ایوارڈ یافتہ باکسر کے انتقال پر تعزیت کیا۔ ایس اے آئی میڈیا نے ٹویٹ کیا ، "پدما شری اور ارجن ایوارڈ یافتہ باکسر ڈنگکو سنگھ کے انتقال کے بارے میں سن کر افسوس ہوا۔ 1998 کے ایشین گیمز بھارتی میں ان کا سونے کا تمغہ