لکھیم پورتشدد کے مرکزی ملزم آشیش مشرا پولیس کی حراست میں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 11-10-2021
لکھیم پورتشدد کے مرکزی ملزم  آشیش مشرا 'مونو'  پولیس کی حراست میں
لکھیم پورتشدد کے مرکزی ملزم آشیش مشرا 'مونو' پولیس کی حراست میں

 

 

آواز دی وائس، لکھنو

لکھیم پورتشدد کے مرکزی ملزم اور مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے بیٹے آشیش مشرا 'مونو' اب تین دنوں تک پولیس کی حراست میں رہیں گے۔

عدالت کی سماعت ختم ہوچکی ہے۔ تاہم پولیس نے 14 روزہ ریمانڈ مانگا تھا۔

اس کے ساتھ ہی پولیس نے ایک لائسنس یافتہ رائفل اور پستول ضبط کیا ہے، جسے فرانسک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ یہ دونوں ہتھیارآشیش مشرا کے نام پرہیں۔اس کے علاوہ ان کا ایک موبائل بھی ضبط کیا گیا ہے۔

آشیش مشرا کی پولیس تحویل میں سماعت شروع ہو گئی ہے۔انہیں9 اکتوبر2021 کو  آشیش کو گرفتاری کے بعد 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

اس دوران پولیس نے آشیش سے پوچھ گچھ کے لیے لکھیم پور کھیری کی سیشن عدالت میں تین روزہ پولیس تحویل میں ریمانڈ کی درخواست دی تھی۔

آشیش کی گاڑی تھار کا گذشتہ 13 جولائی 2018 سے بیمہ نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی جائے گی۔ اسے معاوضے کی رقم ادا کرنا پڑے گی۔

آشیش مشرا کے وکیل نے لکھیم پور کھیری کی سیشن کورٹ میں گرفتاری کے بعد پولیس تحویل میں دینے کی مخالفت کی۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس حراست کا ریمانڈ اس وقت نہیں دیا جانا چاہیے جب اس کیس میں کسی قسم کی بازیابی یا کسی اور ثبوت جمع کرنے کی ضرورت نہ ہو۔