فوج چین کی سرحد پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے: راجناتھ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 20-04-2023
فوج چین کی سرحد پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے: راجناتھ
فوج چین کی سرحد پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے: راجناتھ

 

نئی دہلی:وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فوج چین کے ساتھ سرحد پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ تنازعہ کے پرامن حل کے لیے بات چیت جاری رہے گی۔

بدھ کو یہاں اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے شمالی سرحد کے ساتھ موجودہ صورتحال کا حوالہ دیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فوج کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ تنازعہ کے پرامن حل کے لیے بات چیت جاری رہے گی اور سب سے بہتر اقدام متنازعہ علاقوں سے فوجیوں کا انخلاء اور سرحد پر کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ فوجیوں کو بہتر ہتھیار، سازوسامان اور لباس فراہم کیے جائیں جس کا مقصد ملک کی سرحدوں کی سالمیت کو دشمن قوتوں سے خراب موسم میں محفوظ رکھنا ہے۔ انہوں نے فوج کی ہمت اور بہادری کو سراہا اور ملک کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیردفاع نے سرحدی سڑکوں کی تنظیم کو مغربی اور شمالی سرحدوں پر منفی حالات میں سڑکوں کا جال بچھانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ اس سے نقل و حرکت میں آسانی ہوئی ہے۔

پاکستان کے ساتھ مغربی سرحد پر انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے پراکسی وار جاری ہے لیکن فوج سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں مرکزی پولیس فورسز، ریاستی پولیس اور فوج کے درمیان اچھا تال میل ہے جس سے جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی لعنت سے نمٹنے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ کاری پر مبنی کارروائیوں سے جموں و کشمیر میں استحکام اور امن میں اضافہ ہوا ہے