ہائی کورٹوں میں 13 ججوں کی تقرری

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2023
ہائی کورٹوں میں 13 ججوں کی تقرری
ہائی کورٹوں میں 13 ججوں کی تقرری

 

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے 11 عدالتی افسروں اور دو وکیلوں کو مختلف ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج اور جج کے طور پر مقرر کیا ہے"۔ قانون و انصاف کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی۔

عدالتی افسر سنجے کمار جیسوال کو چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا ہے، جب کہ گریش کٹھپالیا، منوج جین اور روپیش چندر بوس وارشنے کو دہلی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

جوڈیشل افسران محترمہ انورادھا شکلا، سنجیو سدھاکر کلگاؤںکر، پریم نارائن سنگھ، اچل کمار پالیوال، ہردیش اور اروند کمار سنگھ کو مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا جج بنایا گیا ہے۔ ایڈوکیٹ راکیش تھپلیال، پنکج پروہت اور جوڈیشل آفیسر وویک بھارتی شرما کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر قانون نے نئے تعینات ہونے والے ججوں کو مبارکباد دی ہے۔