ملک مخالف 747 ویب سائٹس، 94 یوٹیوب چینلز کو بند کردیا گیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-07-2022
ملک مخالف 747 ویب سائٹس، 94 یوٹیوب چینلز کو بند کردیا گیا
ملک مخالف 747 ویب سائٹس، 94 یوٹیوب چینلز کو بند کردیا گیا

 

 

نئی دہلی،:مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات  انوراگ ٹھاکر نے آج بتایا کہ 2021-22 میں وزارت نے ملک کے مفاد کے خلاف کام کرنے والے یوٹیوب چینلز کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں جناب ٹھاکر نے بتایا کہ وزارت نے 94 یوٹیوب چینلز، 19 سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور 747 یو آر ایل کے خلاف کارروائی کی ہے اور انھیں بلاک کردیا ہے۔ یہ کارروائیاں دفعہ 69 اے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000کے تحت انجام دی گئی ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ حکومت نے فرضی خبریں اور انٹرنیٹ پر پروپیگنڈا پھیلا کر ملک کی خودمختاری کے خلاف کام کرنے والی ایجنسیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے