ملک میں ہلاکت خیزکورونا وائرس سے پھر 526 ہلاکتیں

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 07-11-2021
ملک میں ہلاکت خیزکورونا وائرس سے پھر 526 ہلاکتیں
ملک میں ہلاکت خیزکورونا وائرس سے پھر 526 ہلاکتیں

 

 

نئی دہلی: ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے کم ہوتے کیسز کے درمیان صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.24 فیصد ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی شرح 0.42 فیصد پر آ گئی ہے۔

دریں اثناء ہفتہ کو ملک میں 28 لاکھ 40 ہزار 174 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 8 کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار 365 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 10,853 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 12 ہزار 432 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اب تک اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 49 ہزار 900 ہو گئی ہے۔

ملک میں ایکٹیو کیسز گھٹ کر 1,44,845 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 526 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 60 ہزار 791 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.42 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.24 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد پہنچ چکی ہے۔ (ایجنسی ان پٹ )