میڈیکل آکسیجن کی ایک اورکھیپ سعودی عرب سے آرہی ہے ہندوستان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-05-2021
ہندوستان کے لئے سعودی عرب کی آکسیجن
ہندوستان کے لئے سعودی عرب کی آکسیجن

 

 

نئی دہلی

سعودی عرب کی بادشاہت کی جانب سے مائع آکسیجن کا ایک اور جہاز ہندوستان آئےگا۔ سعودی حکومت اپنی امداد میں اضافہ کرنے جارہی ہے تاکہ ہندوستان کوویڈ 19 کی دوسری لہر کا مقابلہ قوت کے ساتھ کرسکے۔

یہ نئی امداد جون مہینے میں آئے گی جو 80 ٹن مائع آکسیجن شکل میں ہوگی۔علاوہ ازیں امدادی پیکیج میں مزید 60 کنٹینرز ہونگے جن میں 60 ٹن آکسیجن اور مزید 100 کنٹینر ان کو لے جانے کے لئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ، سعودی عرب ،ہندوستان کی مدد میں اضافہ کر رہاہے تاکہ وبائی مرض سے مقابلے میں مدد ملے۔ واضح ہوکہ "پچھلے مہینے بھی ، سعودی عرب نے 80 ٹن مائع آکسیجن ہندوستان بھیجا تھا اور اب وہ مزید تین کنٹینرز کے ساتھ 60 ٹن آکسیجن اور 100 کنٹینر بھیج رہاہے۔

سعودیہ کے وزیرتوانائی "پرنس عبد العزیز کی ان کوششوں کو سراہاجارہا ہے۔ سعودیہ کی تمام امدادی کھیپ کے 6 جون ، 2021 کو ممبئی پہنچنے کی امید ہے۔

اس تعاون کے لئے "وزیر تیل دھرمیندر پردھان نے ٹویٹ کرکے شکریہ اداکیا۔ ہندوستان وبائی امراض کے خلاف اپنی لڑائی میں میڈیکل آکسیجن کی مدد کے لئے اوپیک ممالک خصوصا سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور کویت سے رجوع کرچکا ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں ، پردھان نے سعودی وزیر توانائی پرنس عبد العزیز ، متحدہ عرب امارات کے وزیر صنعت سلطان الجبیر اور قطر کے وزیر توانائی سعد شیریدہ الکعبی سے میڈیکل آکسیجن اور کنٹینرز کی فراہمی کے لئے تبادلہ خیال کیاتھا۔ (ایجنسی ان پٹ)