افغانستان میں فوراً جنگ بندی ہو: وزارت خارجہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-08-2021
خانہ جنگی پر تشویش
خانہ جنگی پر تشویش

 

 

نئی دہلی: افغانستان میں بگڑتے سلامتی نقطہ نظر سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان نے تمام فریق سے اپیل کی ہے کہ ملک میں فوارً جنگ بندی ہو اور افغانستان کے عوام کی جانب سے ان کے کنٹرول میں چلنے والے عمل کے تحت پر امن حل نکالا جائے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے یہاں بہ ضابطہ بریفنگ میں کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہندوستان کے قریبی تعلقات رہے ہیں۔ ان تعلقات کے مختلف پہلو ہیں،جن میں مشترکہ ترقی بھی شامل ہے۔