دیانتداری :عابد نے نوٹوں سے بھرابیگ نتن کولوٹایا

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 25-11-2021
دیانتداری کی مثال:عابدصدیقی نے نوٹوں سے بھرابیگ نتن کمارکولوٹایا
دیانتداری کی مثال:عابدصدیقی نے نوٹوں سے بھرابیگ نتن کمارکولوٹایا

 

 

بجنور: "بجنور کے ایک تاجرعابدصدیقی نے سڑک پر ملے نوٹوں سے بھرے بیگ کو اس کے حقیقی مالک تک پہنچا کر ایمانداری کی مثال قائم کی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایک مقامی دکاندارعابد کو پیسوں سے بھرا بیگ ملا تھا۔ یہ بیگ ایک موٹر سائیکل سوار کا تھا،جوبائک سے گرپڑا تھا۔

اس دوران ایک دکاندار عابد کی اس پر نظر پڑی تو اس نے بیگ اٹھالیا اور اسے اپنے پاس رکھنے کے بجائے پولیس کو اطلاع دی۔ نتیجہ کے طور پر 24 گھنٹے کے اندر نوٹوں سے بھرا بیگ اس کے اصل مالک تک پہنچادیا گیا۔

دراصل بجنور ضلع کے گنج قصبہ کے رہنے والے نتن کمار گروسری کے تاجر ہیں۔ نتن کمار ایک بیگ میں 3 لاکھ 14 ہزار روپے لے کر بائک پر سامان خریدنے بازار جارہے تھے۔

سامان نہ ملنے کے باعث انھیں واپس اپنی دکان جاناپڑا۔ اسی دوران ان کا نوٹوں سے بھرا بیگ ٹائلزکے تاجر عابد کی دکان کے سامنے گر گیا۔ اس کے بعد عابد نے بیگ اٹھایا اور اپنے پاس رکھ لیا۔

عابد نے اس کے مالک کی تلاش شروع کر دی۔ 24 گھنٹے کی محنت کے بعد بالآخر عابد صدیقی نے نتن سے ملاقات کی اور نوٹوں سے بھرا اپنا بیگ انہیں دیا۔ یہ دیکھ کر نتن کی آنکھیں آنسوؤں سے بھر گئیں۔

نتن نے بتایا کہ یہ ان کی محنت کی کمائی ہے۔ ان دنوں عابد جیسے لوگ کہاں ملتے ہیں؟ بہت بہت شکریہ. اس پر عابد نے کہا کہ وہ بیگ کے فکر کے سبب پوری رات نہیں سو سکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے صرف 3 لاکھ ہی نہیں، اگر 3 کروڑ بھی ہوں تو اس کی بھی کوئی اہمیت نہیں۔ اس دوران نتن بھی عابد کا شکریہ ادا کرتے نہیں تھکے۔ نتن کو جہاں پیسے ملے وہیں عابد نے بھی ایمانداری کی مثال قائم کی ہے۔