اے ایم یو: دو طلباء کومحکمہ سائنس و ٹکنالوجی کے ایوارڈ سے نوازا گیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 01-03-2023
اے ایم یو: دو طلباء کومحکمہ سائنس و ٹکنالوجی کے ایوارڈ سے نوازا گیا
اے ایم یو: دو طلباء کومحکمہ سائنس و ٹکنالوجی کے ایوارڈ سے نوازا گیا

 

 

علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ زولوجی کے دو طلباء نے سال 2022 کا اے ڈبلیو ایس اے آر-ڈی ایس ٹی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

                    مسٹر عبدالرؤف صمیم کو ان کی تخلیق ”اے نوول ایپروچ ٹو رمیڈئیٹ نینو پارٹیکلس یوزنگ اے فنگس پلیوروٹس فوسولاٹس“ اورمس ہما فاطمہ کو ان کی  تخلیق ”لائٹ ایٹ دی اینڈ آف دی ٹیونل“ کے لئے مذکورہ ایوارڈ دیا گیا، جس کے لئے تقریباً 7000 دعویدار مقابلے میں تھے۔ انھیں دس ہزار روپئے اور سند سے نوازا گیا۔

                    آگمنٹنگ رائٹنگ اسکلس فار آرٹیکلولیٹنگ ریسرچ (اے ڈبلیو ایس ا ے آر) محکمہ سائنس و ٹکنالوجی، حکومت ہند کا اقدام ہے جس کا مقصد ہندوستانی تحقیق کو عام فہم زبان میں عوام تک پہنچانا ہے۔ اس کے تحت ڈاکٹرل اور پوسٹ ڈاکٹرل ریسرچ اسکالروں کو ان کی اسکالرشپ کی مدت میں کہانی کی شکل میں اپنی تحقیق لکھنے اور قومی سطح کے مقابلہ میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔

                    مسٹر رؤف ڈاکٹر ہما وسیم کی نگرانی میں،جب کہ مس ہما فاطمہ ڈاکٹر حفظ الرحمن صدیق کی نگرانی میں تحقیق کررہی ہیں۔