اے ایم یو کے طلبہ نے پراکٹر کو دیامیمورینڈم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-03-2021
میمورنڈم دیتے طلبہ
میمورنڈم دیتے طلبہ

 

 

علی گڑھ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ کا ایک گروپ آج خاموش احتجاجی مارچ نکالتے ہوئے باب سید پہنچا اور یونیورسٹی انتظامیہ کے نام ایک عرضداشت پراکٹر پروفیسر وسیم علی کے سپرد کی۔ اس دوران طلبہ لیڈر جانب حسن کی قیادت میں دی گئی عرضداشت میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کورونا کے بعد سے بند چل رہی یونیورسٹی میں ریسرچ کی طالبات کے لئے اقامتی ہال کو کھولاجائے ساتھ ہی انجینئرنگ کالج میں ٹینکل لیب میں ضروریات کا سامان مہیا کرایا جائے۔ طلبہ نے دیگر مطالبات بھی عرضداشت میں لکھے ہیں اور جلد از جلد اس پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وہیں دوسری جانب اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال میں گذشتہ رات ایک ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ بھاری پڑ گئی ہے، جہاں زخمی ڈاکٹر کا علاج چل رہا ہے وہیں ریزینڈٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن نے ہڑتال کردی ہے

کل رات سے ہی تمام ڈاکٹر ہڑتال پر ہیں،انکا مطالبہ ہے کہ جس شخص نے ڈاکٹر کے ساتھ مارپیٹ کی ہے اسکے خلاف قانونی کاروائی کی جائے،پولیس نے بھی مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن ابھی تک گرفتار ی نہیں ہوسکی ہے۔ریزیڈنٹ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد خلف صبا نے بتایاتمام ڈاکٹرس ہڑتال پرہیں اور جب تک ملزم پکڑا نہیں جاتا تب تک کام نہیں کریں گے،وہیں میڈیکل کے سی ایم کو ڈاکٹر زیدی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی خدمات بھی متاثر ہوگئی ہیں صرف طلبہ اور ملازمین کا ہی علاج ہورہا ہے۔