امت شاہ نے آج احمد آباد، گجرات میں مودی سماج کے قومی کنونشن کا افتتاح کیا

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 21-05-2023
امت شاہ نے آج احمد آباد، گجرات میں مودی سماج کے قومی کنونشن کا افتتاح کیا
امت شاہ نے آج احمد آباد، گجرات میں مودی سماج کے قومی کنونشن کا افتتاح کیا

 

 مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے آج احمد آباد، گجرات میں مودی سماج کے قومی کنونشن کا افتتاح کیا

 اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ منتشر کمیونٹی کو متحد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور یہ کمیونٹی اور قوم دونوں کے لیے ایک اچھی علامت ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ کمیونٹی اپنی مسلسل کوششوں اور طاقت کی وجہ سے آگے بڑھی ہے اور اسے نمائندگی ملے گی۔ جناب شاہ نے کہا کہ اس سماج کو خود بھگوان شیو نے آشیرباد دیا ہے۔

 مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے گجرات کے ہر گاؤں کا دورہ کیا ہے اور نوجوانوں کو متاثر کیا ہے اور ایک تنظیم تشکیل دے کر گجرات میں تبدیلی لانے کے لیے ایک بے مثال ڈھانچہ فراہم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلی ٰ کی حیثیت سے اپنے دور میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی بنیاد پر جناب نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے اور اب ایک وزیر اعظم کی حیثیت سے وہ پوری دنیا میں بھارت کا وقار بڑھا رہے ہیں۔ا

جناب امت شاہ نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے ہمیشہ او بی سی کمیونٹی کو ہراساں کیا اور ان کی تذلیل کی اور انھیں نظر انداز کیا، وزیر اعظم مودی نے او بی سی برادری کو عزت دینے کے لیے کئی اقدامات کیے اور گذشتہ 9 برسوں میں او بی سی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے اقدامات کیے۔ انھوں نے کہا کہ ہماری پارٹی سے کئی او بی سی کو چیف منسٹر بنایا گیا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے او بی سی کمیشن کو آئینی درجہ دیا ہے اور پہلی بار او بی سی برادری کے 27 وزراء کو مرکزی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ جناب نریندر مودی نے گجرات کے ہر گاؤں کا دورہ کیا ہے اور نوجوانوں کو متاثر کیا ہے اور ایک تنظیم تشکیل دے کر گجرات میں تبدیلی لانے کے لیے ایک بے مثال ڈھانچہ فراہم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ گجرات کے وزیر اعلی ٰ کی حیثیت سے اپنے دور میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی بنیاد پر جناب نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے اور اب ایک وزیر اعظم کی حیثیت سے وہ پوری دنیا میں بھارت کا وقار بڑھا رہے ہیں

 گجرات کے وزیر اعلی ٰ کی حیثیت سے اپنے دور میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی بنیاد پر جناب نریندر مودی ملک کے وزیر اعظم بنے اور اب ایک وزیر اعظم کی حیثیت سے وہ دنیا بھر میں بھارت کا وقار بڑھا رہے ہے

پچھلی حکومتوں نے ہمیشہ او بی سی برادری کو ہراساں کیا اور ان کی تذلیل کی اور انھیں نظر انداز کیا، وزیر اعظم مودی نے او بی سی برادری کو عزت دینے کے لیے بہت سے اقدامات کیے اور او بی سی کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے قدم اٹھائے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے گذشتہ 9 برسوں میں او بی سی کمیشن کو آئینی حیثیت دی ہے اور پہلی بار او بی سی برادری کے 27 وزراء کو مرکزی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے
اس سے پہلے کیندریہ ودیالیہ، نوودیہ ودیالیہ اور این ای ای ٹی امتحان میں او بی سی ریزرویشن نہیں تھا۔ لیکن اب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے غریبوں  سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس کو یقینی بنایا ہے
جناب مودی نے ملک کے کروڑوں غریب لوگوں کو مختلف سہولیات فراہم کی ہیں
جناب نریندر مودی غریب ترین لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں
وزیر اعظم مودی نے حکومت کی کئی عوامی فلاحی اسکیموں کو ڈی بی ٹی سے جوڑ کر اور ان کے فوائد براہ راست غریبوں کے بینک کھاتوں میں بھیج کر بدعنوانی کا خاتمہ کیا
ملک کی آزادی کے بعد اپوزیشن حکومتوں کے 50 سال کے مقابلے میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کے 9 سال نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں
جب امریکہ کے صدر کہتے ہیں کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی، آپ امریکہ میں بہت مقبول ہیں، اور وہ آپ کا آٹوگراف چاہتے ہیں، تو ہر بھارتی فخر محسوس کرتا ہے کہ راٹھور، تیلی اور ساہو برادریوں نے ملک کو ایسا وزیر اعظم دیا ہے جس نے دنیا میں بھارت کا وقار قائم کرنے کے لیے کام کیا ہے
بھارتی معیشت جو پہلے دنیا میں 11 ویں نمبر پر تھی، آج پانچویں مقام پر پہنچ گئی ہے اور وزیر اعظم مودی نے ہدف مقرر کیا ہے کہ بھارتی معیشت 2025 تک 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن جائے گی۔