امت شاہ کی احمد آباد کے جگناتھ مندر میں منگلا آرتی میں شرکت

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-07-2021
 جگناتھ مندر یاترا
جگناتھ مندر یاترا

 

 

احمد آباد : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کے روز جگن ناتھ رتھ یاترا کے موقع پر احمد آباد کے جگناتھ مندر میں منگلا آرتی میں شرکت کی۔ امت شاہ نے ٹوئٹ کیا ”جگناتھ ناتھ رتھ یاترا کے موقع پر میں کئی برسوں سے احمد آباد کے جگناتھ مندر میں منگلا آرتی میں حصہ لے رہا ہوں اور ہر بار یہاں ایک مختلف توانائی ملتی ہے۔ مجھے آج بھی مہاپربھو کی پوجا کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ مہاپربھو جگن ناتھ سب پر ہمیشہ اپنی نوازشیں اور آشیرواد دیتے رہیں