اب عامر خان ہو جائیں گے کرن راو سے علیحدہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2021
عامر خان اور کرن
عامر خان اور کرن

 

 

بالی ووڈ کے ممتاز اداکار عامر خان نے اپنی دوسری بیوی کرن سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے شادی کے 15 برس بعد علیحدہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ فلمساز کرن راؤ نے شادی کے 15 برس بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

علیحدگی کے بعد دونوں نے اپنی زندگی کا 'نیا باب' شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرن راو اور عامر خان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔

انھوں نے اپنے بیان میں اس بات کی وضاحت کی ہے کہ پندرہ سال ان دونوں کا رشتہ ایک خوشگوار مسرت سے بھرپور رشتہ تھا، اب الگ الگ ہونا چاہتے ہیں، تاہم ان کے مشترکہ ادارے مثلاً پانی فاونڈیشن وغیرہ جاری رہیں گے۔