امرناتھ یاترا:ہندو۔مسلم اتحاد، کشمیریت اور ہندوستانیت کی علامت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 03-07-2022
امرناتھ یاترا:ہندو۔مسلم اتحاد، کشمیریت اور ہندوستانیت کی علامت
امرناتھ یاترا:ہندو۔مسلم اتحاد، کشمیریت اور ہندوستانیت کی علامت

 

 

سری نگر: امرناتھ یاترا دو سال بعد شروع ہوئی ہے۔ یہ سفر گزشتہ دو سالوں سے کورونا کے سائے کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔ اب جب کہ یہ سفر دوبارہ شروع ہوا ہے، ہم آپ کو ایک ایسی کہانی سے متعارف کرانے جارہے ہیں جو بھائی چارے، محبت، کشمیریت اور مشترکہ ثقافت کو ظاہر کرتی ہے۔

پہلگام کے باٹا کوٹ گاؤں میں، 95 سالہ غلام نبی ملک وہی دعاکرتے ہیں جو وہ امرناتھ کے غار میں کرتے تھے۔ امرناتھ یاترا دو سال بعد شروع ہوتی ہے، جو اپنے سفر اور اپنے خاندان کے غار کے ساتھ پرانی یادوں کو واپس لاتی ہے، جسے ان کے پردادا بوٹا ملک نے دریافت کیا تھا۔ 95 سالہ غلام نبی ملک نے 60 سال تک امرناتھ یاترا کرائی۔

ان کے پاس وہ تحفہ بھی ہے جو مہاراجہ ہری سنگھ نے انہیں 1947 میں مقدس غار میں دیا تھا۔ ملک نے امرناتھ غار کے ساتھ اپنے خاندان کی وابستگی اور ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تعلقات کے بارے میں بتایا کہ کیسے گہرا ہوا جب 1850 میں بوٹا ملک نے اس مقدس غار کو دریافت کیا جہاں قدرتی طور پر برف شیولنگ کی شکل میں جمی ہوئی تھی۔

سال 2005 تک صرف ملک خاندان ہی یاترا کراتا تھا لیکن پھر امرناتھ شرائن بورڈ نے اس روایت کو ختم کردیا۔ غلام نبی ملک کا کہنا ہے کہ شاید 70 سال پہلے میں رانی کے ساتھ سفر پر گیا تھا، جہاں ہم نے عبادت کی۔ رانی نے انھیں کھجوروں سے بھری پلیٹ دی۔

ملک خاندان کے لیے بوٹا ملک اب بھی ایک قابل احترام روح ہیں اور بہت سے روحانی تجربات ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔ ملک خاندان کا کہنا ہے کہ موجودہ سیکیورٹی قوانین سے پہلے کئی مسافروں کا سفر ان کے گھر آئے بغیرمکمل نہیں ہوتا تھا۔

اس سال حکومت نے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے ہیں جس کی وجہ سے وہاں کے رہائشیوں اور سیاحوں دونوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ وادی میں پہلے سے ہی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے اوپر نیم فوجی دستوں کی 350 اضافی کمپنیاں مسافروں کی حفاظت کے لیے تعینات کی گئی ہیں۔ لیکن ملک اور بہت سے دوسرے کشمیریوں کے لیے، سیکیورٹی کا اس دورے پر سایہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ کشمیر کی مشترکہ ثقافت کی ایک مثال ہے۔

واضح ہوکہ امرناتھ جی شرائن بورڈ کے سابق ایڈیشنل چیف ایگزیکٹیو انوپ کمار سونی کا کہنا تھا کہ ’یہ (امرناتھ یاترا) مذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔‘ امرناتھ کا غار تقریباً پورے سال برف سے ڈھکا رہتا ہے اور اس میں موجود برف کے رسوب کلسی کو ہندو مذہب کے پیروکار شیوا بھگوان کا جسمانی اظہار مانتے ہیں۔

زعفرنی رنگ کے لباس میں ملبوث ہندو یاتری غار کی تصویریں گلے میں ڈالے گلشئیرز اور دشوار راستوں سے گزرتے ہوئے 46 کلومیٹر کا سفر طے کرکے امرناتھ پہنچتے ہیں۔ یاتریوں میں سے کئی ننگے پاؤں بھی سفر کرتے ہیں۔

لمبے اونی کوٹ پہنے ہوئے گاؤں کے ہزاروں کشمیری مسلمان یاتریوں کے لیے رستہ صاف کرتے ہیں جبکہ دوسرے انہیں گدھے، خچر اور خیمے کرایے پر دیتے ہیں۔ کشمیر میں کشیدگی ریاست کے فارمنگ اور سیاحت کے شعبوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔ ہندو یاتری پہلگام کے بیشتر رہائشیوں کے لیے روزی روٹی کی امید بن کر یہاں آتے ہیں۔