مسلم پولیس اہلکار کو داڑھی رکھنے کی اجازت دینے سے الہ آبادہائی کورٹ کا انکار

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 24-08-2021
مسلم پولیس اہلکار کو داڑھی رکھنے کی اجازت دینے سے الہ آبادہائی کورٹ کا انکار
مسلم پولیس اہلکار کو داڑھی رکھنے کی اجازت دینے سے الہ آبادہائی کورٹ کا انکار

 

 

الہ آباد

الہ آباد ہائی کورٹ نے معطل مسلم پولیس اہلکارمحمدفرمان کو دوران سروس داڑھی رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاہے۔ کہا کہ یہ سرکاری احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

وہ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت داڑھی رکھنے کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ جسٹس راجیش سنگھ چوہان کی لکھنؤ بینچ نے یہ حکم پولیس کانسٹیبل محمد فرمان کی جانب سے دائر کی گئی ایک رٹ پٹیشن پر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ کانسٹیبل کو داڑھی رکھنے پر گزشتہ سال نومبر میں معطل کیا گیا تھا۔ اتر پردیش کے ڈی جی پی نے 26 اکتوبر 2020 کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں پولیس والوں کو داڑھی رکھنے سے منع کیا گیا۔

اس کے بعد کانسٹیبل نے اپنی معطلی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔ اس نے مطالبہ کیا کہ آرٹیکل 25 کے تحت اسے داڑھی رکھنے کی اجازت دی جائے۔ یہ مضمون مذہب کی آزادی سے متعلق ہے۔

حکم کو منظور کرتے ہوئے ، ہائی کورٹ بینچ نے مشاہدہ کیا کہ اعلیٰ حکام کی ہدایت کے باوجود داڑھی نہ مونڈنا ڈائریکٹر جنرل پولیس کے سرکلر کی خلاف ورزی ہے۔ یہ نہ صرف برا عمل ہے بلکہ یہ بددیانتی اور جرم بھی ہے۔

بنچ نے کہا ، "افسر کا فرض ہے کہ وہ مناسب وردی پہننے اور ضروری انداز میں ہدایات جاری کرے۔ ایک منظم فورس کے ارکان کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ " درخواست کو مسترد کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ آئین ہند کا آرٹیکل 25 اس سلسلے میں اختیار نہیں دیتا۔

عدالت نے کہا ، "تمام حقوق کو اس تناظر میں دیکھنا چاہیے جس میں انہیں آئین کے تحت بنایا گیا ہے۔ درخواست خارج کرتے ہوئے بنچ نے حکام کو ہدایت کی کہ درخواست گزار کے خلاف قانون کے مطابق محکمانہ انکوائری کی جائے اور معاملہ بند کیا جائے۔