جنرل بپن راوت کی موت : خراج عقیدت اور تعزیت کی جھڑی

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 08-12-2021
جنرل بپن راوت کی موت : خراج عقیدت اور تعزیت کی جھڑی
جنرل بپن راوت کی موت : خراج عقیدت اور تعزیت کی جھڑی

 

 

نئی دہلی: چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر 11 اہلکاروں کی اچانک موت پر سماج کے مختلف حلقوں سے تاثرات آرہے ہیں.

وزیراعظم نریندرمودی نے ٹویٹ کیا کہ میں تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر کے حادثے سے بہت غمزدہ ہوں جس میں ہم نے جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر اہلکاروں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے پوری تندہی سے ہندوستان کی خدمت کی۔

میری ہمدردی سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔

 

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ٹویٹ میں لکھا ہے کو تمل ناڈو میں آج ایک انتہائی افسوناک ہیلی کاپٹر حادثے میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر 11 اہلکاروں کی اچانک موت سے گہرا صدمہ پہنچا ہے۔

 

 

ان کی بے وقت موت ہماری مسلح افواج اور ملک کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ ان کے اس ٹویٹ کودہلی کے وزیراعلیٰ ارون کجریوال نے ری ٹویٹ کیا اور اپنے دکھ کا اظہارکیا ہے۔

وزیرداخلہ امت شاہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ 

میں مسز مدھولیکا راوت اور مسلح افواج کے دیگر 11 اہلکاروں کے افسوسناک انتقال پر بھی اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

 

میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ ایشور انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ جی پی کیپٹن ورون سنگھ کی جلد صحت یابی کی دعا۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹویٹر پرلکھا کہ میں جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں۔ یہ ایک بے مثال سانحہ ہے اور ہماری ہمدردی اس مشکل وقت میں ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔

ان تمام لوگوں کے ساتھ بھی دلی تعزیت جو اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ہندوستان اس غم میں شریک ہے۔

وزیر نقل و حمل نتن گڈکری نے ٹویٹ کیا کہ ہندوستان ہمیشہ سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کا انتہائی اہم لمحات میں قوم کے لئے ان کی بے مثال خدمات کے لئے شکر گزار رہے گا۔ ایشور سے دعا ہے کہ وہ لواحقین کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور طاقت دے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ اوم شانتی