اتر پردیش حکومت میں تمام تعلیمی ادارے اب 10 مئی تک بند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-05-2021
احتیاطی اقدام
احتیاطی اقدام

 

 

 نئی دہلی: اتر پردیش میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کے پیش نظر اتر پردیش حکومت نے ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو اب 10 مئی تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔ دفتر وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق درجہ اول تا 12 کے تمام سرکاری اور نجی اسکول اور کوچنگ ادارے 10 مئی تک بند رہیں گے، اس دوران آن لائن کلاسز منعقد کرانے پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ اس سے قبل حکومت نے 30 اپریل تک ریاست میں تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم دیا تھا، اس مدت میں اب 10 مئی تک توسیع ہو گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا، ’’کووڈ-19 کے پیش نظر درجہ اول تا 12 کے تمام اسکول 10 مئی تک بند رہیں گے۔ اس دوران کوچنگ انسٹی ٹیوٹ بھی بند رہیں گے اور آن لائن کلاسز بھی معطل رہیں گی۔‘‘ اس سے پہلے اتر پردیش حکومت نے ریاست بھر کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو 20 مئی تک گھر سے کام کرنے کی اجازت بھی دی ہے۔ حکم کا اعلان اتر پردیش کے وزیر تعلیم ستیش دیویدی نے کیا۔ انہوں نے ٹوٹئ کے توسط سے کہا، ’’کورونا کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ کے تمام اساتذہ کو 20 مئی 2021 تک گھر سے کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔‘‘ ریاستی حکومت نے 15 مئی تک تمام یونیورسٹیز اور کالج امتحانات بھی معطل کر دئے ہیں