اے ایم یو: ٹیچنگ فیکلٹی کےمختلف عہدوں کے لیے بھرتی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-05-2022
اے ایم یو:  ٹیچنگ فیکلٹی کےمختلف عہدوں کے لیےنکلی بھرتی
اے ایم یو: ٹیچنگ فیکلٹی کےمختلف عہدوں کے لیےنکلی بھرتی

 

 

آواز دی وائس، علی گڑھ

اگرآپ سرکاری نوکری کی تلاش میں ہیں تو آپ کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے۔ دراصل علی گڑھ مسلم یونیورسٹی نے ٹیچنگ فیکلٹی کےمختلف عہدوں کے لیے بھرتی نکلی ہے۔

 اس کے تحت اے ایم یو پوسٹ گریجویٹ ٹیچر (PGT) تربیت یافتہ گریجویٹ ٹیچر(TGT)اور پرائمری ٹیچر اور دیگر عہدوں پرتقرری کی جائے گی۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار ان آسامیوں کے لیے آفیشل سائٹ careers.amuonline.ac.in پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔

اہم تاریخیں

درخواست  کی آخری تاریخ: 08 جون 2022۔

 درخواست فارم کی ہارڈ کاپی جمع کرانے کی آخری تاریخ: 15 جون 2022۔

درخواست دینے کے خواہشمند امیدوارمزید معلومات کے لیے سرکاری نوٹیفکیشن کی مدد لے سکتے ہیں۔

 عمرکی حد

 پی جی ٹی کے عہدوں کے لیے درخواست دینے کے خواہشمند امیدوار کی عمر 40 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ جب کہ TGT کے لیے 35 سال اور PRT کے لیے 30 سال زیادہ سے زیادہ عمر ہے۔

 اپلائی کاطریقہ

 درخواست دہندگان پہلے careers.amuonline.ac.in پر جائیں۔ یہاں وہ آن لائن درخواست فارم جمع کراتے ہیں اور اس کے بعد امیدوار کو درخواست فارم کی پی ڈی ایف فائل کا پرنٹ آؤٹ لینا چاہیے۔

آن لائن درخواست دینے کے بعد امیدواروں کو درخواست فارم کی ہارڈ کاپی ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن، اے ایم یو، میڈیکل روڈ، علی گڑھ - 202002 کو 15 جون سے پہلے بھیجنی ہوگی۔