پاکستان کے فرمان پرجاری کیا ہے القاعدہ نےبیان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 02-09-2021
القاعدہ کا خط
القاعدہ کا خط

 

 

نئی دہلی : 31 اگست کی رات امریکی فوجیوں کے افغانستان سے نکل جانے کے بعد ملک پر طالبان کا قبضہ ہوا ۔جس کے بعد دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے ایک بیان جاری کیا۔ بیان میں انہوں نے اسلامی سرزمین کو آزاد کرانے کے لیے عالمی جہاد پر زور دیا جس میں کشمیر کا بھی حوالہ دیا گیا۔

 سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشمیر کو القاعدہ کے بیان میں شامل کیا گیا تھا جبکہ چیچنیا اور سنکیانگ کے نام خارج کردیئے گئے تھے۔ عہدیدار کے مطابق دونوں ناموں کو حذف کرنے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔ حکام نے کہا کہ بین الاقوامی جہاد کے بارے میں القاعدہ کی بات تشویش کا باعث ہے۔

 یہ دلچسپ بات ہے کہ کشمیر کو بیان میں شامل کیا گیا حالانکہ یہ پہلے کبھی طالبان کے ایجنڈے میں نہیں تھا۔ دہشت گرد تنظیم کے بیان کے پیچھے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے۔ یہ بیان پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیموں جیسے لشکر طیبہ اور جیش محمد کو بھارت میں حملے کرنے کی ترغیب دے گا۔

 القاعدہ مسلمانوں کو بنیاد پرست بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ القاعدہ کے بیان کا ابھی تجزیہ کیا جا رہا ہے تاہم یہ ہندوستان کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ دنیا میں مسلمانوں کو بنیاد پرست بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ انسانیت کے لیے خطرناک ہے۔ پاکستان اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مصروف ہے۔

 القاعدہ کے حامی ایران سے افغانستان واپس آ سکتے ہیں۔ حکومت القاعدہ کے ہمدردوں اور ایران میں موجود دہشت گردوں کے خاندانوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔ ایسے اشارے ہیں کہ ان میں سے بہت سے اب افغانستان واپس آ سکتے ہیں۔ عہدیدار نے کہا کہ ایران شیعہ اکثریتی ملک ہے۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ جہاں تک اسٹریٹجک فائدہ کا تعلق ہے ، شیعہ اور سنی دونوں کام کر سکتے ہیں ، اگر بیک وقت نہیں تو کم از کم ایک دوسرے کے خلاف نہیں۔