کشمیر:اسکول کی عمارت کے لئے اکشے کمار نے دیا ایک کروڑ روپئےکا عطیہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-06-2021
 فراخ دل اکشے
فراخ دل اکشے

 

 

 سری نگر

مشہور بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے جمعرات کے روز شمالی کشمیر کے باندی پورہ ضلع میں لائن آف کنٹرول سے متصل نیرو گاؤں میں اسکول کی عمارت کی تعمیر کے لئے 1 کروڑ کا عطیہ کیا ہے ۔ کشمیری میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اسٹار نے نیرو گاؤں کا دورہ کرنے کے بعد اسکول کی عمارت کی تعمیر کے لئے 1 کروڑ کا عطیہ کیا۔

اکشے کمار نے جس نیرو گاؤں کا دورہ کیا ہے وہ گوریز سیکٹر کی وادی میں لائن آف کنٹرول کے قریب واقع ہے۔

خبروں کے مطابق اکشے نے نیرو میں فوج کے جوانوں کے ساتھ بات چیت کی تاکہ ان کے حوصلہ افزائی ہو سکے ۔ انہوں نے وہاں تعینات بی ایس ایف یونٹ کے زیر اہتمام ایک تقریب میں مقامی لوگوں کے ساتھ رقص بھی کیا۔