اکھلیش یادو تیسری بار سماج وادی پارٹی کے قومی صدرمنتخب

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
اکھلیش یادو تیسری بار سماج وادی پارٹی کے قومی صدرمنتخب
اکھلیش یادو تیسری بار سماج وادی پارٹی کے قومی صدرمنتخب

 

 

لکھنو: سماج وادی پارٹی کا قومی کنونشن جمعرات کو اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں چل رہا ہے۔ اس کنونشن میں اکھلیش یادو کو ایک بار پھر سماج وادی پارٹی کا قومی صدر منتخب کیا گیا ہے۔ ایس پی کا کنونشن لکھنؤ کے رمابائی میدان میں ہو رہا ہے۔ یہ لگاتار تیسری بار ہے کہ اکھلیش یادو ایس پی کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

ایس پی کے لکھنؤ اجلاس کے دوران اکھلیش یادو کو ایک بار پھر پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ صدر کے طور پر منتخب ہونے کے بعد اکھلیش یادو نے اپنے خطاب میں کہا، "میں آپ سب کا بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھے صدر منتخب کر کے مجھ پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ جمہوری ادارے خطرے میں ہیں۔

آپ کے تعاون سے، ہم لڑیں گے اور شکست دیں گے، پانچ سال بعد ملیں گے تو عہد کریں کہ اگلی بار ملیں گے تو ایس پی کو قومی پارٹی بنائیں گے۔ یہ لگاتار تیسری بار ہے کہ اکھلیش یادو کو پارٹی کا قومی صدر منتخب کیا گیا ہے۔

 

سب سے پہلے یکم جنوری 2014 کو ملائم سنگھ یادو کی جگہ انہیں پہلی بار پارٹی کا قومی صدر بنایا گیا۔ اس کے بعد اکتوبر 2017 میں آگرہ میں منعقدہ قومی کنونشن میں انہیں ایک بار پھر متفقہ طور پر پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔

اکھلیش یادو سے پہلے ان کے والد ملائم سنگھ یادو پارٹی کے آغاز سے ہی صدر تھے۔ سماج وادی پارٹی اکتوبر 1992 میں بنی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک پارٹی کے قومی صدر کے عہدے پر یادو خاندان کا قبضہ ہے۔

اکھلیش سے پہلے ملائم سنگھ یادو پارٹی کے صدر رہ چکے ہیں۔ اس سے پہلے بدھ کو ایس پی کے صوبائی کنونشن میں نریش اتم پٹیل کو پارٹی کا ریاستی صدر منتخب کیا گیا تھا۔