خواجہ غریب نوازکی درگاہ کے دوبارہ کھل گئی،زائرین کی زبردست بھیڑ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-07-2021
درگاہ خواجہ غریب نواز
درگاہ خواجہ غریب نواز

 

 

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع دنیا کے مشہور صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی درگاہ کے دوبارہ کھلنے کی وجہ سے یہاں زائرین کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔

عوامی نظم و ضبط، ان لاک-4 کے تحت درگاہ میں عقیدت مندوں اور زائرین کو صبح 6 بجے سے شام 8 بجے تک داخلہ دیا جارہا ہے۔ 

اتوار کی رات ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد یہ بھی فیصلہ ہوگیا ہے کہ اب عیدالاضحیٰ نہ صرف اجمیر شریف بلکہ پورے ملک میں بدھ 21 جولائی کو پورے عقیدت کے ساتھ منائی جائے گی۔ لیکن اب تک حکومت یا انتظامیہ کی جانب سے اجتماعی نماز کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

اجمیر کے قیصر گنج میں واقع عیدگاہ میں یا دیگر مسجدوں میں کورونا چھوٹ کے باوجود اجتماعی طور سے نماز ادا کرنے پر کشمکش کی کیفیت بنی ہوئی ہے۔

عیدالاضحی سے پہلے 17 جولائی کو خواجہ معین الدین چشتیؒ کی ماہانہ چھٹی بھی ہوگی اور عید کے موقع پر صبح چار بجے سے دوپہر دو بجے تک جنتی دروازہ بھی روایتی انداز میں کھولا جائے گا۔اس دوران سرحدی علاقوں کے مسلمان بھی کافی تعداد میں اجمیر شریف میں ہوں گے۔ اجمیر میں فوج میں بھرتی کے لئے آنے والے نوجوان بھی درگاہ کا رخ کررہے ہیں۔