ایئر مارشل وی آر چودھری فضائیہ کے اگلے سربراہ ہونگے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-09-2021
ایئر مارشل وی آر چودھری
ایئر مارشل وی آر چودھری

 

 

آواز دی وائس :حکومت ہند نے ایئر مارشل وی آر چودھری کو فضائیہ کا اگلا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وی آر چودھری اس وقت وائس چیف آف ائیر سٹاف کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ بتادیں کہ موجودہ چیف آف دی ائیر سٹاف ، ایئر چیف مارشل آر کے ایس بھدوریا 30 ستمبر 2021 کو سروس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

ایئر مارشل وی آر چودھری ، پی وی ایس ایم ، اے وی ایس ایم ، وی ایم ، 29 دسمبر 1982 کو بھارتی فضائیہ میں شامل ہوئے تھے۔ وہ اس وقت وائس چیف آف ائیر اسٹاف سمیت مختلف سطحوں پر مختلف کمانڈ ، عملے کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔