میرٹھ:اے آئی ایم آئی ایم کے وارڈ کونسلر کا قتل

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-08-2021
علامتی تصویر
علامتی تصویر

 

 

آواز دی وائس، میرٹھ

ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اور میرٹھ میونسپل کارپوریشن کے کونسلر زبیر انصاری کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے رہنما اور میرٹھ میونسپل کارپوریشن کے کونسلر زبیر انصاری کو ہفتہ کے روز نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس نے بتایا کہ انصاری جن کا تعلق آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) پارٹی سے تھا اور میرٹھ کارپوریشن کے وارڈ 80 کے کونسلر تھے۔

پولیس کے مطابق میرٹھ ضلع کے نوچندی میں سنتوش اسپتال کے قریب ان کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

میرٹھ کے ایس ایس پی پربھاکر چودھری نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار نے انصاری پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ صبح کی سیر کر رہے تھے۔

میرٹھ کے ایس ایس پی پربھاکر چودھری نے بتایا کہ اے آئی ایم آئی ایم کے کونسلر زبیر انصاری کو نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

انصاری کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ قتل کا تعلق جائیداد کے تنازعہ سے ہے۔

پولیس کی جانب سے مزید  تفتیش جاری ہے۔ خبر لکھے جانے تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔