العمرمجاہدین کے بانی احمد زرگردہشت گرد قرار

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-04-2022
العمرمجاہدین کے بانی احمد زرگردہشت گرد قرار
العمرمجاہدین کے بانی احمد زرگردہشت گرد قرار

 

 

نئی دہلی: وزارت داخلہ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں العمر مجاہدین کے بانی اور چیف کمانڈر مشتاق احمد زرگر کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

وہ ان دہشت گردوں میں سے ایک ہے جنہوں نے 1999 میں انڈین ایئر لائنز کی پرواز نمبر آئی سی-814 کو ہائی جیک کیا تھا۔

گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’’زرگر نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

اس کے القاعدہ اور جیش محمد جیسے بنیاد پرست دہشت گرد گروپوں سے تعلقات ہیں۔ اس کا تعلق دہشت گرد تنظیم 'جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ' سے رہا ہے۔

اس نے غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود کو سنبھالنے کی تربیت پاکستان سے حاصل کی ہے۔ اسی نوٹیفکیشن کے تحت زرگر کے دہشت گرد گروپ العمر المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔