افغانستان کے شہریوں کو صرف ای ویزا پر ہندوستان آنے کی اجازت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 25-08-2021
  افغانستان کے شہریوں کو صرف ای ویزا پر ہندوستان آنے کی اجازت
افغانستان کے شہریوں کو صرف ای ویزا پر ہندوستان آنے کی اجازت

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

وزارت داخلہ نے افغانستان میں سکیورٹی کی تبدیل شدہ صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ لیا ہے کہ افغانستان کے شہریوں کو صرف ای ویزا کی بنیاد پر ہندوستان آنے کی اجازت دی جائے گی ۔

وزارت داخلہ نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کر کے کہا کہ افغان شہریوں کے پاسپورٹ گم ہوجانے کے تعلق سے رپورٹس آرہی ہیں۔

اس کے پیش نظر افغانستان کے ان تمام شہریوں کو پہلے جاری کئے گئے تمام ویزے فوری طور پر منسوخ کیے جا رہے ہیں، جو ابھی ہندوستان میں نہیں رہ رہے ہیں۔

وزارت نے کہا ہے کہ ہندوستان آنے کے خواہشمند تمام افغان شہریوں کو ویزا کے لیے آن لائن درخواست دینی ہوگی۔

اس کی بنیاد پر انہیں ای ویزا جاری کیا جائے گا جس کے بعد وہ ہندوستان آ سکیں گے۔