بچوں کو گود لینے کے ضوابط 2022 کانفاذ :عدالتوں میں زیر التواءمقدمات کو نمٹانے میں تیزی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 07-12-2022
بچوں کو گود لینے کے ضوابط 2022 کانفاذ :عدالتوں میں زیر التواءمقدمات کو نمٹانے میں تیزی
بچوں کو گود لینے کے ضوابط 2022 کانفاذ :عدالتوں میں زیر التواءمقدمات کو نمٹانے میں تیزی

 

 

نئی دہلی : گود لینے کے عمل کو آسان بنانے اور تیز کرنے کے مقصد سے گود لینے کے ضوابط 2022 ( جے جے رولز) کے نفاذکے بعد عدالتوں میں زیر التواءمقدمات کے نمٹانے میں تیزی آئی ہے۔

ستمبر میں جے جے رولز کے نوٹیفائی ہونے کے دو ماہ بعد، عدالتوں میں زیر التواء905 مقدمات میں سے 361 کیسوں میں گود لینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں یعنی 361 بچوں کو گود لیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں بچہ گود لینے کا پہلا حکم 6 اکتوبر کو مہاراشٹر کے اکولا کے ضلع مجسٹریٹ نے جاری کیا تھا۔مرکزی خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر اسمرتی ایرانی نے منگل کے روز کہا کہ بچے کو گود لینے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے گود لینے کے ضابطے 2022 کو یکم ستمبر کو مطلع کیا گیا تھا ، جسے 23 ستمبر کو نافذ کیا گیا تھا۔

تب سے لے کر اب تک 1800 سے زیادہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کی جا چکی ہے۔ نئے اصول میں گود لینے کا حق ضلع مجسٹریٹ کو دیا گیا ہے۔ اس سمت میں تمام ریاستوں کے ضلع مجسٹریٹس کے ساتھ میٹنگ کی گئی اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ اس معاملے میں زیادہ تاخیر نہ کی جائے۔ نتیجتاً عدالتوں میں زیر التوا گود لینے کے مقدمات کو نمٹانے کی سمت میں تیزی سے کام شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران عدالتوں میں زیر التوا 905 مقدمات میں سے 361 مقدمات میں گود لینے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ اب 644 مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ اسی دوران 228 بچوں کو گود لینے کا عمل مکمل کیا گیا۔

گزشتہ دو ماہ میں مجموعی طور پر 589 بچوں کو گود لیا گیا جن کے مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ خواتین اور بچوں کی ترقی کے سکریٹری اندیور پانڈے نے کہا کہ گود لینے کے معاملات میں تیزی لانے کے لیے، تمام ضلع مجسٹریٹوں کے لیے ایک ماڈیول بنایا گیا ہے جس میں وہ رجسٹرڈ ہیں۔ اس سے گود لینے کا عمل تیز تر اور شفاف ہو گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹیوں کی سطح پر زیر التوا مقدمات کو کم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں