کاشی کے ترقیاتی ماڈل کواپنائیں،پی ایم کی وزرائے اعلیٰ کو نصیحت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 14-12-2021
کاشی کے ترقیاتی ماڈل کواپنائیں،پی ایم کی وزرائے اعلیٰ کو نصیحت
کاشی کے ترقیاتی ماڈل کواپنائیں،پی ایم کی وزرائے اعلیٰ کو نصیحت

 

 

وارانسی: وزیر اعظم نریندر مودی اپنے وارانسی دورے کے دوسرے دن آج بنارس ریل انجن فیکٹری (بی ایل ڈبلیو) میں بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔ یہ میٹنگ بی ایل ڈبلیو کی انتظامی عمارت کے کیرتی روم میں چار گھنٹے تک جاری رہے گی۔

پی ایم مودی نے وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ وہ کاشی کے ترقیاتی ماڈل کو دیکھیں اور اسے یہاں اپنائیں ۔ اپنی ریاستوں میں بھی اسے فروغ دیں۔ کاشی اور ایودھیا کی مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے آگے آئیں۔ اپنی انتظامیہ پر توجہ دیں کہ پرانے شہروں کی اصل شکل کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی سہولت اور سہولیات کے لیے کیا نیا کیا جا سکتا ہے۔

بی ایل ڈبلیو میں اتر پردیش، آسام، اروناچل پردیش، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، منی پور، تریپورہ اور اتراکھنڈ کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ ساتھ بہار اور ناگالینڈ کے نائب وزیراعلیٰ بھی شامل ہیں۔

وارانسی میں مودی کی اس میٹنگ کے ایجنڈے کو عام نہیں کیا گیا ہے، لیکن مانا جا رہا ہے کہ پانچ ریاستوں میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کی حکمت عملی پر بات ہو سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی بی جے پی حکومت کی ریاستوں میں ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت پر بھی بات کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم اور وزرائے اعلیٰ کی میٹنگ میں ترقی کے ساتھ ساتھ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات بھی بحث کا ایک اہم مسئلہ ہے۔

جموں و کشمیر کے گورنر منوج سنہا بھی وارانسی پہنچ گئے ہیں، لیکن انہوں نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔ یہاں صرف وزیر اعظم سے وزیر اعظم کی میٹنگ بلائی گئی ہے۔