افغانستان کے پانی سے ایودھیا میں ابھیشک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 31-10-2021
افغانستان کے پانی سے ایودھیا میں ابھیشک
افغانستان کے پانی سے ایودھیا میں ابھیشک

 

 

لکھنؤ:افغانستان کے دریائے کابل کا پانی بھی رام نگری ایودھیا میں بننے والے رام مندر کی زمین پرڈالا جائے گا۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو میڈیا کو اس کی اطلاع دی۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں بتایا کہ افغانستان کی ایک لڑکی نے دریائے کابل کا پانی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایودھیا میں شری رام جنم بھومی کو وقف کرنے کے لیے بھیجا ہے۔

دیولی کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایودھیا روانہ ہونے سے پہلے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بتایا کہ آج ان کے ایودھیا دورے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ وہ افغانستان سے اس لڑکی کے بھیجے گئے پانی کو شری رام جنم بھومی کے لیے وقف کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے قبضے کے بعد وہاں کی صورتحال کا سب کو اندازہ ہے۔ ایسے میں اگر کوئی بچی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دریائے کابل کا پانی شری رام جنم بھومی کو وقف کرنے کے لیے بھیجتی ہے تو یہ قابل ستائش ہے۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے دریائے کابل کا پانی محترم وزیر اعظم کو شری رام جنم بھومی کے لیے چھڑانے نے کے لیے بھیجا ہے۔

اس جذبے کو اس تقریب سے جوڑنے کے لیے میں آج خاص طور پر ایودھیا جا رہا ہوں۔ کابل میں طالبان کی حکومت ہے، اس سے ڈرے بغیر ایک لڑکی نے وہاں سے پانی بھیجا ہے، یہ اپنے آپ میں بڑی بات ہے۔