عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی،بی جے پی کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 07-12-2022
عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی،بی جے پی کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ
عام آدمی پارٹی کی شاندار کامیابی،بی جے پی کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ

 

 

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی نے بدھ کومیونسپل کارپوریشن آف دہلی(ایم سی ڈی) کا الیکشن جیت کر بی جے پی کے 15 سالہ اقتدار کا خاتمہ کیا ہے۔

132 کاونسلر کا الیکشن جیتنے کے بعد عام آدمی پارٹی آٹھ سیٹوں پر آگے چل رہی ہے جب کہ بی جے پی 104 تک سمٹ گئی، ۔ فی الوقت کئی مراکز میں گنتی جاری ہے۔

250 کے ایوان میں اکثریت کے لیے کل 126 نشستیں درکار ہیں۔

سرکاری رجحانات کے مطابق بی جے پی چھ وارڈوں میں آگے ہے۔

کانگریس نے سات وارڈوں پر کامیابی حاصل کی اور تین دیگر میں آگے ہے جب کہ تین آزاد امیدوار بھی جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 صبح 8 بجے 42 مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان گنتی شروع ہوئی تھی۔ کل 1,349 امیدوار میدان میں ہیں۔

اس سال کے شروع میں ایم سی ڈی کے دوبارہ اتحاد کے بعد یہ پہلا الیکشن ہے۔ انتخابات میں صرف 50.48 فیصد ووٹ ڈالے گئے، کل 1.45 کروڑ اہل ووٹروں میں سے صرف 73 لاکھ افراد نے ووٹ ڈالے۔