ہندو،مسلم ایکتاکامظہرایک مندر

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 12-03-2021
شوالیہ ہرپلیشور مہادیو
شوالیہ ہرپلیشور مہادیو

 

 

باڑمیر(راجستھان): ہندوستان اور پاکستان کی بین الاقوامی سرحد پرایک ایسا مندر ہے جوہندو،مسلم یکجہتی کی علامت بن گیاہے۔ یہاں شیوراتری پرہندواور مسلمان دونوں جمع ہوتے ہیں اورقومی ایکتاکا ثبوت دیتے ہیں۔ اس بار بھی یہاں اتحاد کا مظاہرہ کیاگیا۔بین الاقوامی سرحدسے تقریبا سولہ کلومیٹر کے فاصلے پرواقع ہےشوالیہ ہرپلیشور مہادیو۔ یہاں ہندوپوجا کرنے آتے ہیں جب کہ مسلمان اظہاریکجتی کے لئے آتے ہیں۔

اس بارمہا شیوارتری کے موقع پربھی جاگرن اور میلے کا اہتمام کیا گیا۔اس میں 50 ہزار سے زیادہ عقیدت مندوں نےشرکت کی۔ میلے کے دوران سنت کرپارام مہاراج موجودتھے۔ اس دوران مشہور بھجن گلوکار چھوٹوسنگھ راونا نے بھجن پیش کیا۔

ہارپلیشور مہادیو مندر کا قیام 1984 میں ہوا تھا۔ یہاں تمام مذاہب کے لوگ آاتے ہیں۔ اس کی پوجا کا آغاز شاہ پورہ کے مہنت رام دیال شاستری نے کیا تھا۔ یہ مندر ریگستان کے درمیان سفید سنگ مرمر سے بنا ہوا ہے۔ خطرناک بیماریوں میں مبتلا افراد یہاں پوجا کے لئے آتے ہیں۔