حیدرآباد:گودام میں آگ،11مزدورہلاک

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 23-03-2022
حیدرآباد:گودام میں آگ،11مزدورہلاک
حیدرآباد:گودام میں آگ،11مزدورہلاک

 

 

حیدرآباد: تلنگانہ کے حیدرآباد میں بدھ کو آگ لگنے کا ایک بڑا واقعہ سامنے آیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سکندرآباد علاقہ میں لکڑی کے گودام میں آگ لگنے سے 11 لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

وہاں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس واقعہ کے بعد چاروں طرف خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ تمام 11 مرنے والے بہار کے رہنے والے تھے۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔ تمام کارکن پہلی منزل پر سو رہے تھے۔

مقامی انتظامیہ جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کی لاشیں لواحقین کے حوالے کی جا سکیں۔ انتظامیہ واقعہ کی وجوہات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔