قومی راجدھانی میں عمارت گری،چارکی موت

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 12-02-2022
قومی راجدھانی میں عمارت گری،چارکی موت
قومی راجدھانی میں عمارت گری،چارکی موت

 

 

نئی دہلی: گروگرام کے بعد اب دہلی میں بھی عمارت گرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ دہلی کے بوانا علاقے کی جے جے کالونی کا بتایا جا رہا ہے۔

جس میں چار افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں پولیس نے بتایا تھا کہ ملبے سے تین افراد کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ باقی کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ تاہم لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

ڈی سی پی آؤٹر نارتھ برجیندر یادو نے اس واقعہ کی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا تھا کہ عمارت کے ملبے تلے کل 6 افراد کے دبے ہونے کی اطلاع ہے جن میں سے 3 کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔

باقی پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق دوپہر تقریباً 2:45 بجے این آئی اے تھانے کی پولیس کو اطلاع ملی کہ دہلی جل بورڈ کے قریب ایک عمارت گر گئی ہے۔

جس میں کچھ لوگ دب گئے ہیں، ملبے میں بچوں کے دبے ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ فوری طور پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا گیا۔ یہ عمارت راجیو رتن آواس میں بنائی گئی تھی۔

جہاں تقریباً 300-400 فلیٹس ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر ریسکیو آپریشن کے لیے تین جے سی بی کو طلب کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ایمبولینسیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ ملبے سے دو خواتین فاطمہ اور شہناز کو بچا لیا گیا۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال بھیج دیا گیا۔

لیکن اس کے باوجود ایک بچی اور کچھ لوگ اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ جسے بچایا نہ جا سکا۔ اب ان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل دہلی سے متصل گروگرام میں بھی ایسا ہی واقعہ سامنے آیا تھا۔ یہاں سیکٹر 109 میں اچانک فلیٹ کی چھت گر گئی جس کی وجہ سے کئی خاندان اس کی لپیٹ میں آگئے۔ اس واقعے میں اب تک دو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہاں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں۔