کورونا کے معاملوں میں اچانک اضافہ

Story by  منصورالدین فریدی | Posted by  [email protected] | Date 19-02-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

نئی دہلی لگ بھگ تین ماہ بعد ، ملک میں روزانہ کم ہوتے کوڈ کیسوں میں اضافہ شروع ہوگیا ہے اور یہ سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کوڈ مہاراشٹرا واپس آرہا ہے۔

اتوار کو سات روزہ اوسط 11،430 رہا جو جمعرات کے روز 11،825 ہو گیا۔ اگرچہ یہ عروج زیادہ نہیں ہے ، لیکن اس میں کمی واقع ہونے کا سلسلہ ٹوٹ گیا ہے۔ جمعہ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13،193 نئے کیس رپورٹ ہوئے جو پچھلے 25 دنوں میں سب سے زیادہ ہیں.

۔ 30 جنوری کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب نئے کیسز کی تعداد 13 ہزار سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ مہاراشٹر کی صورتحال اور تشویشناک ہوتی جارہی ہے۔ کیرالہ کی صورتحال بھی ٹھیک نہیں ہے۔ (ایجنسی ان پٹ)