سعودیہ: ویکسین کی دوسری ڈوزلینے والے ہی حج کرسکیں گے

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 13-07-2021
سعودیہ: ویکسین کی دوسری ڈوزلینے والے ہی حج کرسکیںگے
سعودیہ: ویکسین کی دوسری ڈوزلینے والے ہی حج کرسکیںگے

 

 

ریاض

سعودی عرب کی وزارتِ حج کی جانب سے حج کا اجازت نامہ ملنے والوں کو 48 گھنٹوں میں کورونا وائرس کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ حج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی دوسری خوراک نہ لگوانے والوں کا اجازت نامہ منسوخ ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ عازمین حج کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں، اس سال 150 ممالک کے اقامہ ہولڈرز، مقیمین اور دیگر سعودی شہری مناسک حج ادا کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں حج کااہم رکن وقوفِ عرفات 19 جولائی کو ادا کیا جائے گا جبکہ عید الاضحی 20 جولائی کو ہو گی۔

(ایجنسی ان پٹ)