عالمی وبا: گھرسے کام اور آن لائن ورزش

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-01-2022
عالمی وبا: گھرسے کام اور آن لائن ورزش
عالمی وبا: گھرسے کام اور آن لائن ورزش

 


دنیا بھر میں پھیلنے والے وبائی مرض کے دوران انٹرنیٹ سے منسلک فٹنس گیئر اور سروسز میں اضافہ ہوا ہے جس میں کھلاڑی بھی جم جانے کے بجائے گھر میں ہی فٹنس برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انڈورکی جانے والی ورزشوں میں بھی طویل عرصے سےاضافہ ہو رہا ہے اور اس سلسلے نے ایسا سماجی پہلو اختیار کیا ہے جو عالمی وبا کے باعث دنیا کو نئی شکل دینے میں ایک منفردمعیار بنتا جا رہا ہے۔

لاس ویگاس میں امریکی باکسنگ فٹنس کمپنی لائٹ باکسر کے لیے کسٹمر ایجوکیشن کرنے والے جیریمی نیدھم نے کنزیومر الیکٹرانکس شو میں بتایا ہے کہ اس دوران جم جانا تکلیف دہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب جب ہم جسمانی ورزش کے لیے جم نہیں جا رہے تو کم از کم کچھ وقت اپنی جسمانی صحت کی جانب عملی طور پر آن لائن توجہ دینا ضروری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیگر کمپنیاں جو انٹرنیٹ سے منسلک ورزش کی مشینیں فروخت کرتی ہیں لائٹ وال ماونٹڈ مشین ورزش، مقابلوں اور دیگر خصوصیات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں میں اس صنعت کو فروغ ملا ہے، اسی طرح وبائی مرض نے ای کامرس اور دور دراز سے کام کرنے کے رجحانات کو تیز کر دیا ہے۔

اس صنعت سے جڑے آلات بڑے پیمارے پر منظر پر آئے ہیں اور صارفین کو اس عالمی وبائی مرض کے دوران کام کرنے کا طریقہ تبدیل کرنا پڑا۔

انٹرنیٹ سے منسلک ورزش میں استعمال ہونے والے مختلف نوعیت کے سامان کی2021 میں تقریباً 3.8 بلین ڈالر کی مارکیٹ تھی جو کہ سال رواں میں دہرے ہندسوں میں متوقع ہے۔