کوروناویکسین اب کچن میں بھی تیار ہو سکتی ہے : سائنسدانوں کا نیا انکشاف

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2021
کوروناویکسین اب کچن میں بھی تیار ہی ہو سکتی ہے
کوروناویکسین اب کچن میں بھی تیار ہی ہو سکتی ہے

 

 

 واشنگٹن

کورونا سے براہ راست یا بالواسطہ متاثر ان لوگوں کے لئے ویکسین حاصل کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے ، ان کے لئے امریکی سائنسدانوں نے ایک ممکنہ حل پیش کیا ہے۔ ابھی تک تو یہ پایہ تکمیل کو نہیں پہنچا تاہم اس سے اس مہلک وائرس سے بچنے کی امید بڑھتی ہے۔

سائنسدانوں کے اس گروپ کو ریپڈ ڈپولیمنٹ ویکسین کولیبوریٹیو یا آر ڈی وی اے سی کہا جاتا ہے اور ان کی ویکسین اتنی آسان ہے کہ اس کے چیف سائنسدان پریسٹن ایسٹپ نے کہا کہ ہم اسے اپنے کچن میں بھی بنا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس ویکسین کا موثر ہونا ابھی ثابت نہیں ہوا ہے۔ یہ موڈرننا انکارپوریٹڈ ، فائزر انکارپوریشن ، آسٹرا زینیکا پی ایل سی اور جانسن اینڈ جانسن کی طرح وسیع اور مہنگے کلینیکل آزمائشوں سے بھی نہیں گزری ہے۔ تاہم اس ویکسین کے لئے اہم ٹیسٹنگ اتھارٹی کے سائنسدان اور ہارورڈ میڈیکل اسکول کے جارج چرچ جیسے دوسرے ماہرین ہیں جو یقین رکھتے ہیں کہ یہ پروجیکٹ کوروناوائرس کو ختم کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔

اس ویکسین کا ایک شاٹ کم سے کم ایک ڈالر میں بنایا جاسکتا ہے جسے تیار کرنے کیلئے 1 گھنٹے سے بھی کم کا وقت لگتا ہے۔