عمرہ زائرین کیلئے کورونا ویکسین لازمی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 05-04-2021
احتیاطی تدابیر کا اعلان
احتیاطی تدابیر کا اعلان

 

 

عرب میڈیا کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شرائط وضوابط کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ حرم شریف اور مسجد نبویﷺ میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے ہی جاسکیں گے، ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والے حرمین میں عمرہ، زیارت اور نمازیں بھی ادا کرسکیں گے۔سعودی وزارت حج کے مطابق عمرہ، زیارت اور نمازوں کی ادائیگی کے اجازت نامے مقررہ ایپس کے ذریعے ہی جاری کیے جائیں گے۔وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ نمازی مقررہ ایپس کی مدد سے مرضی کی تاریخ اور وقت کا تعین کرسکیں گے۔