کورونا ہلکا مرض ، 90 فیصد مریضوں کا علاج گھر پر ممکن : ڈاکٹر

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-04-2021
ایمس دہلی کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا ، میدانتا   کے صدر ڈاکٹر نریش تریھن ، میڈیسین ایمس  کے پروفیسر اور ایچ او ڈی نوین وگ اور ڈائریکٹر جنرل (ہیلتھ سروسز) ڈاکٹر سنیل کمار نے  اتوار  کو  ایک پریس کانفرنس میں حصہ لیا
ایمس دہلی کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا ، میدانتا کے صدر ڈاکٹر نریش تریھن ، میڈیسین ایمس کے پروفیسر اور ایچ او ڈی نوین وگ اور ڈائریکٹر جنرل (ہیلتھ سروسز) ڈاکٹر سنیل کمار نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں حصہ لیا

 

 

 نئی دہلی

آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز یعنی ایمس کے سربراہ ڈاکٹر رندیپ گلیریا نے بتایا ہے کہ کورونا ایک 'ہلکی بیماری' ہے جس میں 5 فیصد سے بھی کم مریضوں کو وینٹیلیٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 90 فیصد مریضوں کا علاج گھر پر ہی کیا جاسکتا ہے۔ دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، ایمس کے ڈائریکٹر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھر میں ریمیڈسیور یا آکسیجن سلنڈر جمع کرکے نہ رکھیں۔

یہاں آج ، ایمس دہلی کے ڈائریکٹر ، ڈاکٹر ڈاکٹر رندیپ گلیریا ، میدانتا کے صدر ڈاکٹر نریش تریھن ، میڈیسین ایمس کے پروفیسر اور ایچ او ڈی نوین وگ اور ڈائریکٹر جنرل (ہیلتھ سروسز) ڈاکٹر سنیل کمار نے اتوار کو ایک پریس کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے کورونا سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایمس کے ڈائریکٹر رندیپ گلیریا نے اتوار کے روز دہلی میں ایک پریس کانفرنس میں بتایا ڈاکٹر کورونا ایک ہلکی بیماری ہے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈاکٹر گلیریا نے کہا کہ اگر ہم کووڈ ۔19 کی موجودہ حالت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلتا ہے۔ اس خوف و ہراس کی وجہ سے لوگ گھروں میں انجیکشن لگارہے ہیں ، ریمیڈیسویر اور آکسیجن سلنڈر کو ذخیرہ کرنے لگے ہیں۔ اور اسی وجہ سے ہم سپلائی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں اور غیر ضروری گھبراہٹ پیدا ہو رہی ہے ۔

 

ایمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر گلیریا کا مزید کہنا تھا کہ ریمڈیسویر کوئی جادو کی گولی نہیں ہے ، یہ صرف انہیں مریضوں کو دی جاتی ہے جو اسپتال میں داخل ہیں ، اور جن کی آکسیجن 93 سے نیچے ہے ۔ آکسیجن اور ریمڈیسویر کا غلط استعمال نہ کریں۔ زیادہ تر مریض گھر پر ہی علیحدہ رہ کر صحت یاب ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ایک عام انفیکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریبا 85 سے 90 فیصد لوگوں میں بخار ، زکام ، جسمانی درد اور کھانسی جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں اور ان معاملات میں ، کسی کو بھی ریمڈیسویر یا بڑی تعداد میں دیگر ادویات کی ضرورت نہیں ہے۔

ایمس کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ  علاج کے لئے دواؤں کے ساتھ ساتھ گھریلو علاج اور یوگا کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ آپ معمول پر آجائیں گے اور سات یا دس دن میں صحت یاب ہوجائیں گے۔ آپ کو اپنے گھر میں ریمیڈیسیور یا آکسیجن رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایمس کے ڈائریکٹر کے مطابق 10 سے 15 فیصد لوگوں کو شدید انفیکشن ہوسکتا ہے اور انہیں ریمیڈیسیور ، آکسیجن یا پلازما جیسی اضافی دوائیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ فیصد سے بھی کم مریضوں کو وینٹیلیٹر کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اعداد و شمار پر نگاہ ڈالیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کسی کی رپورٹ پازیٹیو آ جائے تو اسے اسپتال نہیں جانا چاہئے یا میڈیکل آکسیجن نہیں لینا چاہئے۔ یہ ایک غلط فہمی ہے اور اس سے غیرضروری قلت پیدا ہوجائے گی۔ وہ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ ایک ہلکی سی بیماری ہے اور صرف 10 سے 15 فیصد معاملات سنگین نوعیت کے ہوتے ہیں۔

میدانتا کے چیئرمین ڈاکٹر تریہن نے کہا کہ اگر کورونا مریضوں کو بروقت صحیح دوائیں دی جائیں تو 90 فیصد کورونا مریض گھر پر صحت یاب ہوسکتے ہیں۔ "جیسے ہی آپ کی کوڈ کی رپورٹ مثبت آ جائے تو میں آپ کو اپنے مقامی ڈاکٹر سے بات کرنے کا مشورہ دوں گا ، جس کے ساتھ آپ کا رابطہ ہے۔ تمام ڈاکٹر پروٹوکول کو جانتے ہیں اور اسی کے مطابق آپ کا علاج شروع کردیں گے۔ نوے فیصد مریض گھر پر صحت یاب ہوسکتے ہیں۔ صحیح وقت پر صحیح دوائیں لیں "۔

تریھن نے یہ بھی دعوی کیا کہ آکسیجن کی کمی پانچ یا چھ دن میں ختم ہوجائے گی ، کیونکہ اہم طبی وسائل کی تیاری اور نقل و حمل عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آکسیجن کی کمی ہے ، کیونکہ پہلے ہمیں روزانہ 2 ہزار میٹرک ٹن آکسیجن کی ضرورت ہوتی تھی ، لیکن اب اس کی ضرورت 7،000 سے 8،000 میٹرک ٹن ہے۔ حالانکہ میڈیکل پروڈکشن یونٹوں میں اس کی گنجائش نہیں ہے ، لیکن صنعتی یونٹوں میں یہ صلاحیت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مائع آکسیجن کی نقل و حمل میں رکاوٹیں ہیں۔ حکومت اور محکمہ صحت کے حکام جیسے مختلف اسٹیک ہولڈرز اس کا سامنا کررہے ہیں ۔

دوسری طرف ایمس میڈیسن ایچ ڈی ڈاکٹر سنیل کمار نے کہا کہ تمام ضلعی افسران کو ضلع کی پوزیتیوتی پر نظر رکھنی چاہئے اور اسے 1 سے 5 فیصد تک رکھنے کا ہدف بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں ممبئی میں مثبت شرح 26 فیصد تھی ، لیکن سخت پابندیوں کے بعد یہ کم ہوکر 14 فیصد ہوگئی ہے۔ جب کہ دہلی میں یہ 30 فیصد ہے۔ ہمیں سخت پابندیاں عائد کرنی ہوں گی ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اگر تمام شہری اپنے چہرے پر ماسک پہنتے ہیں اور تمام افراد مناسب طریقے سے برتاؤ کرتے ہیں تو اگلے تین ہفتوں میں ہندوستان میں کورونا کے مثبت ہونے کی شرح پانچ فیصد ہوگی۔

ڈاکٹر کمار نے مشورہ دیا کہ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور اپنی خبروں کی مقدار کو محدود کریں۔

بھارت میں 15 اپریل سے روزانہ کی بنیاد پر تین لاکھ سے زیادہ نئے کووڈ 19 کیسز اور سے 2،000 سے زیادہ اموات درج ہو رہی ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اتوار کے روز ملک میں ایک دن میں 3،49،691 کووڈ 19 انفیکشن ریکارڈ کیا گیا۔