اب ایک ماحول دوست ہینڈ سینٹائزر جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہو گا

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-06-2021
ماحول دوست ہینڈ سینٹائزر
ماحول دوست ہینڈ سینٹائزر

 

 

نئی دہلی : ایک ماحول دوست ہینڈ سینٹائزر، جو کہ ہاتھوں میں ہلکا پھلکا اور انہیں خشک نہیں کرتا، جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے گا۔ الکہل سے پاک ، آبی غیر سوزش والا اور غیر زہریلا ہینڈ سینٹائزر پونے کے ایک اسٹارٹ اپ کیجانب سے سلور نینو پارٹیکلس (زروں) سے تیار کیا گیا ہے۔ کووڈ - 19 عالمی وبا کے دوران عوام الناس نے عام طور پر بار بار ہینڈ سینٹائزر محلولوں کے استعمال کی وجہ سے ہاتھوں میں زبردست خشکی لاحق ہونے کی چنوتیوں کا سامنا ہے۔

وینوویٹ بائیو سولیوشن کے ذریعے تیار کیا گیا ہینڈ سینٹائزر لمبے عرصے تک اپنی اینٹی مائیکرو بائل تحفظ فراہم کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں باربار اس محلول کو ہاتھ پر لگانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ سلور نینو پارٹیکلس یعنی نقرئی چھوٹی چھوٹے ذرات، آہستہ تاہم ہمہ گیر پیمانے پر نقرئی ذرات فراہم کرتے ہیں، جو ہر طرح کے جراثیموں کو ختم کرتے ہیں، جو ان کے رابطے میں آتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسے ہر طرح کے حالات میں رکھا جاتا ہے۔

اس نے ہینڈ سینٹائزر کے لئے سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرس کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی منظور کردہ کلینکل آزمائش کامیابی کے ساتھ مکمل کرلی ہے۔ اور اس نے وائر مارنے میں اعلی اثر انگیزی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انجینئر، کو فاؤنڈر اور سی او او وینو ویٹ بائیو سولیوشن کی ڈاکٹر انوپما نے بتایا کہ ہم مطالعے کے نتائج سے بہت پر امید ہیں اور سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن انڈیا سے اپنے ہینڈ سینٹائزر بنانے کے لئے لائسنس حاصل کرنے کا انتظا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس طرح کا اختراع بھارت کو اس کے آتم نربھر بھارت مشن کی طرف لے جائے گا اور مستقبل میں اس طرح کے وبائی مرض کا سامنا کرنے کے لئے بھارت خود کفیل ملک بن جائے گا۔ مختلف قسم کے وائرس سے متعلق ہینڈ سینٹائزر کی اثر انگیزی کا تخمینہ لگانے کے لئے گروپ کی جانب سے مطالعہ جاری ہے۔