واٹس ایپ اسکرین شئیر کرنے کا فیچر متعارف

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 11-08-2023
 واٹس ایپ  اسکرین شئیر کرنے کا فیچر متعارف
واٹس ایپ اسکرین شئیر کرنے کا فیچر متعارف

 



نیویارک: مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کیلیے اسکرین شیئر کرنے کا زبردست فیچر متعارف کرا دیا ہے۔
اسکرین شیئرنگ فیچر کا اعلان میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک اور انسٹاگرام چینل کے ذریعے کیا۔
اس فیچر کے ذریعے ویڈیو کال پر ایک صارف دوسرے کو باآسانی دستاویزات، تصاویر یہاں تک کہ شاپنگ کارٹ بمعہ کانٹیکٹ نمبر شیئر کر سکے گا۔فیچر کو آزمائش کیلیے مئی میں بِیٹا صارفین کیلیے پیش کیا گیا تھا جس میں اسکرین پر شئیر پر کلک کرتے ہی اسکرین دوسرے کو شیئر کی جا سکتی تھی۔
واٹس ایپ کے مطابق اب یہ فیچر انڈروئد، آئی او ایس اور ونڈو ڈیسک ٹاپ صارفین کیلیے لایا جا رہا ہے جو جلد ہی دستیاب ہوگا اور صارفین اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔ خیال رہے کہ اسکرین شیئر کا فیچر گوگل مِیٹ، ڈِسکورڈ، زوم وغیرہ سے متاثر ہو کر لایا گیا ہے