ٹوئٹر صارفین وائس پیغامات بھی بھیج سکیں گے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-02-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

ٹویٹر ایک ایسی سروس شروع کرنے جارہا ہے جو ماضی میں دستیاب نہیں تھی. معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح اب مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھی ڈائیریکٹ میسجز (ڈی ایم) پر وائس پیغامات بھیجنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ ٹوئٹر پر وائس پیغامات بھیجنے کا یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل میں ہے جسے جاپان، برازیل اور بھارت میں پیش کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر نے اس فیچر کو سائٹ میں شامل کرنے کے حوالے سے گزشتہ سال ستمبر میں اعلان کیا تھا اور بتایا تھا کہ اس فیچر کے تحت ٹوئٹر صارفین بھی ایک دوسرے کو 140 سیکنڈ کے دورانیے کا وائس پیغام بھیج سکیں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کا وائس پیغامات بھیجنے کا یہ فیچر صرف اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو ہی میسر ہو گا جبکہ ڈیسک ٹاپ صارفین ان وائس پیغامات کو صرف سُن سکیں گے۔ خیال رہے کہ کمپنی کی جانب تاحال یہ واضح نہیں کیا گیا کہ وائس پیغامات کا یہ فیچر پوری دنیا کے صارفین کے لیے کب میسر ہو گا۔ (ایجنسی ان پٹ)