نیویارک: ٹوئٹر کی جانب سے ایک اور دھماکہ ہوگیا ہے۔ بدل گیا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم۔ نہ صرف نام بلکہ لوگو بھی۔ دنیا دنگ ہے یہ کیا ہورہا ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے مشہور برڈ لوگو (لوگو) کا متبادل پیش کر دیا گیا ہے جبکہ اس کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کمپنی کا تاریخی لوگو تبدیل کردیا، ٹوئٹر پر پرندوں کی جگہ اب ’ایکس‘ نے لے لی ہے۔ ٹوئٹر کی سی ای او مالک لنڈا یاکارینو نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ایکس آگیا ہے
ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو کی جانب سے ٹوئٹر کے نئے لوگو کی تصویر ایک ٹوئٹ میں پوسٹ کی گئی اور پھر اسے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر برڈ لوگو کی جگہ لگا دیا گیا۔ ٹوئٹر کے نئے لوگو میں ایکس لکھا نظر آ رہا ہے جبکہ ایلون مسک نے بھی اپنی پروفائل امیج بھی اس لوگو سے تبدیل کرتے ہوئے ٹوئٹر بائیو میں ایکس ڈاٹ کام کا اضافہ کر دیا ہے جبکہ ٹوئٹر کا نام بھی ایکس کر دیا گیا ہے۔
یہ اکتوبر 2022 میں ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ٹوئٹر کی سب سے بڑی تبدیلی ہے۔
X is here! Let’s do this. pic.twitter.com/1VqEPlLchj
— Linda Yaccarino (@lindayacc) July 24, 2023
خیال رہے کہ ایلون مسک عرصے سے ٹوئٹر کو ایک سپر ایپ ایکس میں بدلنے کے خواہشمند ہیں اور لوگو کی تبدیلی اسی لیے کی گئی ہے۔ 23 جولائی کو ایلون مسک نے کہا تھا کہ بہت جلد ہم ٹوئٹر برانڈ اور تمام پرندوں کو خیرباد کہہ دیں گے، اگر ایکس لوگو اچھا ہوا تو وہ آج شب (23 جولائی کی شب) پوسٹ کیا جائے گا اور اسے 24 جولائی کو لائیو کر دیا جائے گا۔
اس تبدیلی کے بعد ٹوئٹر ایک خودمختار کمپنی نہیں رہے گی بلکہ اسے ایک نئی کمپنی ایکس کارپوریشن کا حصہ بنا دیا جائے گا۔ ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو لینڈا یاکارینو نے ایک اور ٹوئٹ میں بتایا کہ ٹوئٹر نے ہمارے رابطوں کے انداز کو بدل دیا اور اب ایکس اس سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گا۔
It’s an exceptionally rare thing – in life or in business – that you get a second chance to make another big impression. Twitter made one massive impression and changed the way we communicate. Now, X will go further, transforming the global town square.
— Linda Yaccarino (@lindayacc) July 23, 2023
خیال رہے کہ ٹوئٹر کا نیلے پرندے کا لوگو ایک باسکٹ بال اسٹار لیری برڈ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا حصہ بنایا گیا تھا۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر کے لوگو کو تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ٹوئٹر کے شریک بانی بز اسٹون نے اس پرندے کو لیری کا نام دیا تھا اور اب اس کا عہد جلد ختم ہونے والا ہے۔
آدھے سے زیادہ ملازمین کو ہٹا دیا
ٹویٹر خریدنے کے بعد، مسک نے سب سے پہلے کمپنی کے چار اعلیٰ عہدیداروں کو برطرف کیا۔ ان میں سی ای او پیراگ اگروال، فائنانس چیف نیڈ سیگل، قانونی ایگزیکٹو وجے گاڈے اور شان ایجٹ شامل تھے۔ جب مسک نے ٹوئٹر کا چارج سنبھالا تو اس کے تقریباً 7500 ملازمین تھے لیکن اب صرف 2500 کے قریب رہ گئے ہیں۔
کئی بلاک اکاؤنٹس کو ان بلاک کیا
نومبر 2022 میں مسک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی بلاک اکاؤنٹس کو ان بلاک کیا۔ انہوں نے ٹرمپ کی واپسی کے بارے میں ٹوئٹر پر ایک پول کیا۔ انہوں نے سوال کیا تھا کہ کیا صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال ہونا چاہیے؟ ہاں یا نہ 15 ملین سے زائد صارفین نے ووٹنگ میں حصہ لیا اور 52 فیصد نے ہاں میں جواب دیا۔
بلیو سبسکرپشن سروس لانچ کے ایلن مسک نے
دنیا بھر میں بلیو سبسکرپشن کا آغاز کیا ہے۔ ہندوستان میں ویب صارفین کے لیے بلیو سبسکرپشن کی قیمت 650 روپے ہے۔ موبائل کے لیے سبسکرپشن چارج 900 روپے ماہانہ ہے۔ اس میں بلیو ٹک، لمبی ویڈیو پوسٹ سمیت کئی فیچرز دستیاب ہیں۔
کریکٹر کی حد میں اضافہ، پوسٹ پڑھنے کی حد
مسک نے پوسٹ کی کریکٹر کی حد 280 سے بڑھا کر 25,000 کر دی ہے۔ پوسٹ پڑھنے کی حد بھی لگائی گئی ہے۔ تصدیق شدہ صارفین ایک دن میں صرف دس ہزار پوسٹس پڑھ سکتے ہیں۔ غیر تصدیق شدہ صارفین ایک ہزار پوسٹس پڑھ سکتے ہیں جبکہ نئے غیر تصدیق شدہ صارفین روزانہ صرف 500 پوسٹس پڑھ سکتے ہیں۔